عید کے دنوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، لیسکو نے شیڈول دے دیا

عید کے دنوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، لیسکو نے شیڈول دے دیا
عید کے دنوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، لیسکو نے شیڈول دے دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے برعکس لیسکو انتظامیہ نے عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 4300 میگا واٹ ہے جبکہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے صرف 3150 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عید کے تینوں دن بلا تعطل بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں۔ لاہور قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں عید الفطر کے روز صرف صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند نہیں ہوگی جبکہ باقی دنوں میں معمول کے مطابق شہروں میں 6 اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، ادھر آن لائن کے مطابق ملک بھر میں عید کی 5 چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، صنعتیں بند کرکے بچائی گئی بجلی گھریلو صارفین کو دی جائے گی، عید پر صنعتیں بند ہونے سے2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی جبکہ مارکیٹیں اور دکانیں بند ہونے سے بھی بجلی کی بچت ہوگی جس کی وجہ سے عید کی چھٹیوں میں بجلی بند نہیں کی جائے گی، وزارت پانی و بجلی نے عید پر تمام بند پاور پلانٹس بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاسکے۔

مزید :

لاہور -