سبحان اللہ ، امام کعبہ نے مسلسل 32سا ل نمازتراویح میں ختم قرآن پاک کا اعزازحاصل کرلیا

سبحان اللہ ، امام کعبہ نے مسلسل 32سا ل نمازتراویح میں ختم قرآن پاک کا ...
سبحان اللہ ، امام کعبہ نے مسلسل 32سا ل نمازتراویح میں ختم قرآن پاک کا اعزازحاصل کرلیا

  

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے مسلسل 32سال نماز تراویح میں ختم قرآن شریف کا اعزازاپنے نام کرلیا ، وہ ہررمضان المبارک کی اٹھائیسویں رات کو نماز تراویح کی امامت میں آخری پارہ سنا کر ختم قرآن پاک کرتے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں ماہ صیام میں بھی الشیخ السدیس کی نمازتراویح میں قرآن پاک سنانے کی ذمہ داری لگائی گئی تھی جنہوں نے نمازتراویح میں 32ویں مرتبہ قرآن مجید کا اختتام کیا۔

آخری عشرے میں معتمرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور 27 اور 28 رمضان المبارک کو مسجدالحرام میں نمازیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ختم قرآن کے موقع پر مسجد حرام میں بیس لاکھ نمازی موجود ہوتے ہیں۔

مزید :

قومی -