واجبات کی عدم ادائیگی‘ پاکستان سٹیل کا28 جولائی تک گیس کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری

واجبات کی عدم ادائیگی‘ پاکستان سٹیل کا28 جولائی تک گیس کنکشن کاٹنے کا نوٹس ...
واجبات کی عدم ادائیگی‘ پاکستان سٹیل کا28 جولائی تک گیس کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری

  

کراچی(آئی این پی) سوئی سدرن گیس نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سٹیل کوکنکشن کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا۔سوئی سدرن گیس کے مطابق پاکستان سٹیل کی طرف 35ارب روپے واجب الادا ہیں۔ سوئی سدرن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 22جولائی کو کیس پریشر کم کیا جائے گا گیس پریشر کم یا گیس بندش سے نقصان کی ذمہ دار پاکستان سٹیل ہوگی۔سوئی سدرن کے مطابق 28 جولائی تک پاکستان سٹیل کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -