چناری اور گردونواح میں شدید بارش‘ سر ینگر مظفرآبادروڈ لینڈ سلاینڈنگ کے باعث بند
چناری(آن لائن)چناری اور گردونواح میں شدید بارش کے بعد چناری اور چکوٹھی کے درمیان سر ینگر مظفرآبادروڈ بھاری لینڈ سلاینڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے عید منانے کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامناکرناپڑا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چناری اور گردو نواح میں ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی عید منانے کے لیے آنے والے لوگ گھروں کو نہ پہنچ سکے روڈ کی بندش کے بعد روڈ کھولنے کے لیے کوئی مشینری بھی نہ آئی۔