لیگی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ نے ایان علی کو رہائی کی مبارکباددیدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کی رہائی پر جہاں کئی لوگ مایوس ہوئے ہیں تو وہیں کچھ لوگ خوش بھی ہوئے ہیں ، ان میں سے ایک لیگی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ بھی ہیں ۔
ایان علی کی رہائی پر حناپرویز بٹ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایان علی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’ایان علی کو جیل سے رہا کر دیا گیا، پیاری لڑکی عیدکا بڑا تحفہ ملنے پر مبارکباد‘ ۔
یادرہے کہ کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی ماڈل ایان علی کی لاہورہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی جس کے بعداُنہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا اور وہ عید اپنے اہلخانہ کیساتھ منائیں گی ، اس سے قبل خیال کیاجارہاتھاکہ ایان علی کی عید جیل میں ہی گزرے گی ۔