عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں عید الفطر کا چانددیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے اور رویت ہلال کمیٹی کے اراکین مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں ۔ کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور رالپنڈی میں بارش کے باعث مرکزی اجلاس میں رویت کے اراکین چاند نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹی کی شہادتوں پر ہی انحصار کیا جائے گا ۔واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -