پاؤں اور ایڑیوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کیلئے آزمودہ طریقے
لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کو پاؤں اور ایڑیوں پر سوجن کی شکایت ہے تو اسے انتہائی سنجیدگی سے لیں کیونکہ آنے والے دنوں میں یہ علامات کسی خطرناک بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں۔آئیے آپ کو اس مسئلے کے حل کے لئے آسان باتیں بتاتے ہیں۔
ورزش اور سوئمنگ
اگر آپ کی ایڑیوں یاپاؤں میں سوزش ہے تو ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں اور ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ سوئمنگ کریں کہ اس طرح آپ کے جسم کا دوران خون بہتر ہوگا اور آپ کو اس مسئلے سے جلد نجات ملے گی۔
مزید پڑھیں:ماہرین طب ہاتھ کے ذریعے ہر قسم کی بیماری کا علاج کیسے کرتے ہیں؟آپ بھی جائنے اور آزمایئے
اپنے پاؤں اٹھا کررکھیں
دن میں کم از کم تین بار 30منٹ کے لئے اپنے پاؤں کو زمین پر لیٹ کر جسم سے اونچا رکھیں۔اس طرح خون کی میں موجود زہریلے مادے ٹانگوں تک نہ جائیں گے اور سوزش میں کمی بھی آجائے گی۔
تھوڑی بہت چہل قدمی کریں
اگرآپ کی نوکری ہر وقت بیٹھ کر کام کرنے کی ہے تو اپنی اس عادت کو بدلیں اور دن میں کم از کم تین بار 10منٹ کے لئے اٹھ کر گھومیں پھریں۔
متوازن غذا اور زیادہ نمک کھانے سے پرہیز
تھوڑا بہت نمک تو جسم کے لئے مفید ہے لیکن اگراس کی مقدار زیادہ ہوجائے تو پھر جسم میں اس کا توازن خراب ہوجاتا ہے اور ہمارے جسم سے زہریلا مواد نہیں نکلتا۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز
اگر آ پ کے پاؤں میں سوزش ہوتی ہے اور آپ سگریٹ بھی پیتے ہیں تو فوراًسے پہلے اس قبیح عاد ت سے جان چھڑا لیں۔کچھ ہی دن میں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ نے درست سمت قدم اٹھا لیا ہے۔
مزید پڑھیں:پھٹی ایڑیوں کیلئے آسان قدرتی علاج
زیادہ پانی کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ پانی کا زیادہ استعمال کریں کہ اس طرح نہ صرف آپ کے جسم کی پانی کی کمی دور ہوگی بلکہ خون اور پیشاب میں موجود فاسد مادے بھی باہر آنے نکل جائیں گے۔
مساج کریں
جہاں بھی درد محسوس ہو وہاں مساج ضرور کروائیں کہ اس طرح آپ کے درد کی شدت میں کمی آجائے گی۔
میگنیشیم سپلیمنٹ
پاؤں اور ایڑیوں پر سوزش کی ایک وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی ہے۔اپنے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد دن میں 350ملی گرام میگنیشیم کی خوارک لے لیا کریں۔