اگر گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بتادیں ہم گرفتاری دے دیتے ہیں :نسرین جلیل

اگر گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بتادیں ہم گرفتاری دے دیتے ہیں :نسرین جلیل
اگر گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بتادیں ہم گرفتاری دے دیتے ہیں :نسرین جلیل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما نسرین جلیل نے کہاہے کہ اگر گرفتار کر ناہے تو رینجرزہمیں بتا دے ہم ایک دن ہی سب گرفتاری دے دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کررابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ اور قمر منصور کی گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کی رہنما نسرین جلیل نے کہاکہ روز روز کی گرفتاریوں سے رینجرز ہمیں ایک بار ہی گرفتار کر لے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں متحدہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل بھی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری بلا جواز ہے اور رینجرز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے ۔

واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ را ت متحدہ قومی موومنٹ کے آفس نائن زیرو پر کارروائی کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ اور قمر منصور کو حراست میں لیاتھا جس کے بعد متحدہ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نائن زیر و پر جمع ہو گئی جس کے بعد شدید احتجاج کیا گیا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -