بھارت میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عید الفطر ہو گی

بھارت میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عید الفطر ہو گی
بھارت میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عید الفطر ہو گی

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور ہمسایہ ملک میں مقیم مسلمان کل عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہی امام جامع مسجد کی جانب سے یکم شوال 1436 ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاہی امام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حیدر آباد ، دکن ، بہار ، تامل ناڈو سمیت بھارت کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کی بناءپر کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں مقیم مسلمان18 جولائی بروز ہفتہ عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -