سعودی شاہی خاندان کا دورہ فرانس، آخر ایسا کیا کام ہوا کہ شہر والے سراپا احتجاج ہوگئے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سعودی شاہی خاندان کا دورہ فرانس، آخر ایسا کیا کام ہوا کہ شہر والے سراپا ...
سعودی شاہی خاندان کا دورہ فرانس، آخر ایسا کیا کام ہوا کہ شہر والے سراپا احتجاج ہوگئے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شاہی خاندان کے ارکان کے دورہ فرانس کے موقع پر ساحل کی سیر کو جانے والے فرانسیسی شہری ساحل کو بند پاکر حیران رہ گئے ہیں اور جب معلوم ہوا کہ شاہی مہمانوں کی وجہ سے وہ ساحل پر نہیں جاسکتے تو عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

مزید پڑھیں:سابقہ ملازمہ نے سعودی شاہی خاندان کی باتوں سے پردہ اٹھادیا
’’میل آن لائن‘‘ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی مہمانوں کے دورہ کے پیش نظر مشہور میرانڈولا ساحل کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ یہ ساحل عوام میں بہت مقبول ہے اور خصوصاً موسم گرما شدید ہونے پر یہاں آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جریدے کے مطابق اس خوبصورت ساحل پر سعودی شاہی خاندان کی جائیداد واقع ہے اور شاہی خاندان کی طرف سے مبینہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کے دورے کے موقع پر ساحل کو عوام کیلئے بند کرکے صرف ان کے استعمال کیلئے وقف کردیا جائے۔
فرانسیسی عوام ساحل پر شاہی خاندان کیلئے جاری تعمیرات پر بھی پریشانی کا اظہار کررہے ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق شاہی دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین انتظامات کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان قریبی تعاون اور گفت و شنید جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -