شادی کے بعد پہلی عید سادگی سے منائیں گے ، سانحہ پشاور کو فراموش نہیں کر سکتے : ریحام خان

شادی کے بعد پہلی عید سادگی سے منائیں گے ، سانحہ پشاور کو فراموش نہیں کر سکتے : ...
شادی کے بعد پہلی عید سادگی سے منائیں گے ، سانحہ پشاور کو فراموش نہیں کر سکتے : ریحام خان

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ان کی پہلی عید ہے وہ اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ سادگی ے عید منا رہی ہیں ۔

سانحہ پشاور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کو بھلایا نہیں کا سکتا لیکن اس سانحہ کے بعد قوم متحد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے پشاور آرمی پبلک سکول کی شہید پرنسل طاہرہ قاضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید پرنسپل طاہرہ قاضی نے فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنی جان کی قربانی دی ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ طاہرہ قاضی کی قربانی کو بالکل بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -