عید الفطر کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد

عید الفطر کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
عید الفطر کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے قوم کو خصوصی مبارک باد دی گئی ہے ۔

صدر پاکستان کی جانب سے قوم کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو بھائی چارہ اور محبت کے ساتھ رہنا چاہیئے جبکہ اس موقع پر تمام اختلافات بھلا دینے چاہیئے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس عید کے موقع پر قوم کو کیمپوں میں رہنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداءکا لہو قوم کی زندگی کی ضمانت بنا اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو کامیابی سے ہم کنار کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر اخوت اور محبت کو فروغ دینا ہو گا تاکہ وطن عزیز امن کا گہوارا بن سکے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -