عید کے موقع پر انڈونیشین مسلمان انوکھی مشکل میں پھنس گئے، متعددائیر پورٹ بندکیونکہ۔۔۔

عید کے موقع پر انڈونیشین مسلمان انوکھی مشکل میں پھنس گئے، متعددائیر پورٹ ...
عید کے موقع پر انڈونیشین مسلمان انوکھی مشکل میں پھنس گئے، متعددائیر پورٹ بندکیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (نیوز ڈیسک) عید کے موقع پر چھٹیاں ہوتے ہی لوگ اپنے آبائی شہروں کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں لیکن انڈونیشیاء کے مسلمانوں کی عید کے موقع پر آمدورفت کی راہ میں آتش فشاں کی راکھ حائل ہوگئی ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عید کے موقع پر انڈونیشیا کے مسلمانوں کی بڑی تعداد بڑے شہروں سے اپنے گھروں کو جانے کی منتظر ہے لیکن دو آتش فشاں پہاڑوں کے لاوا اگلنے کی وجہ سے فضا آتشی راکھ سے بھر گئی ہے اور پانچ بڑے ائیرپورٹ فضائی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردئیے گئے ہیں۔ ماؤنٹ رانگ اور ماؤنٹ گاما لاما سے لاوے کا اخراج جاری ہے اور تاحال یہ واضح نہیں کہ ائیرپورٹ کب تک کھل سکیں گے۔
آتش فشاں پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سربایا سمیت متعد شہروں کے ائیرپورٹوں پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔ جمعرات کے روز حکام نے مشرقی جاوا میں سربایا اور مالانگ کے ائیرپورٹ بند کرنے کا حکم دیا جبکہ شمالی مالوکو میں ٹرنیٹ کا ائیرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ بانیووانگی اور جیمبر کے ائیرپورٹ گزشتہ ہفتے سے ہی بند ہیں۔
آتش فشاں پھٹنے سے اس کی آتشی راکھ فضا میں پھیل جاتی ہے جسے ہوائی جہازوں کیلئے نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ راکھ جہاز کے انجن میں داخل ہوکر پگھلے ہوئے سیسے کی شکل اختیار کرکے ایندھن کے بہاؤ کو متاثر کرتی ہے جس کے باعث انجن بند ہوجاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -