کیف الوریٰ کی رہائی خوش آئند ہے ، قمر منصور کو بھی رہا کیا جائے : الطاف حسین

کیف الوریٰ کی رہائی خوش آئند ہے ، قمر منصور کو بھی رہا کیا جائے : الطاف حسین
کیف الوریٰ کی رہائی خوش آئند ہے ، قمر منصور کو بھی رہا کیا جائے : الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنت کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قمر منصور کی رہائی کا بھی مطالبہ کر دیا ہے ۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے کیف الوریٰ کی رہائی قابل تحسین اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور کو بھی رہا کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قمر منصور کی والدہ شدید علیل ہیں اس لیے انہیں رہا کیا جائے تاکہ وہ عید کے موقع پر اپنی والدہ کی قدم بوسی کر سکیں ۔یاد رہے گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے دوران انہوں نے رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ سمیت قمر منصور کو بھی گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد کیف الوریٰ کو رہا کر دیا گیا تھا ۔ 

مزید :

کراچی -