آج کل حرم شریف کے قریب سعودی ہوٹلوں میں ایک کمرے کا کرایہ کتنا ہے؟ جواب دل تھام کر پڑھئیے گا

آج کل حرم شریف کے قریب سعودی ہوٹلوں میں ایک کمرے کا کرایہ کتنا ہے؟ جواب دل ...

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کعبۃ اللہ کی زیارت کو جانے والوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قیام کیلئے بھی اس مقدس مقام کے قریب ترین کسی جگہ کا انتخاب کریں، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ مسجد الحرام کے ارد گرد واقعے ہوٹلوں میں ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 98000 سعودی ریال (26 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک وصول کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بیت اللہ کے سامنے ہوٹل کے ہلال میں ایک خصوصی کمرہ کس لئے بنایا گیا ہے؟جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

اخبار ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق سیاحتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ناقابل یقین کرائے کے پیچھے ان ٹریول ایجنٹوں اور ٹورازم ایجنٹوں کا ہاتھ ہے جو رمضان المبارک کے مقدس ماہ اور خصوصاً آخری عشرے کے دوران زیادہ سے زیادہ کمائی کی کوشش کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان مسجد الحرام میں عبادت کی خواہش کے ساتھ یہاں پہنچتے ہیں اور مختصر وقت میں اتنے زیادہ زائرین کی آمد کی وجہ سے مسجد الحرام کے ارد گرد واقع ہوٹلوں کے کرائے آسمان کو چھونے لگتے ہیں۔

ٹورازم اینڈ ہیریٹیج کمیشن کے ماجدی یونس کا کہنا ہے کہ رمضان میں کمرے 100 فیصد بک رہے ہیں اور مڈل لیول کے ایجنٹوں کی وجہ سے بعض ہوٹلوں میں ایک رات کا کرایہ ایک لاکھ سعودی ریال بھی وصول کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -