بلااشتعال فائرنگ سے ظاہر ہوا کہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں: خواجہ آصف

بلااشتعال فائرنگ سے ظاہر ہوا کہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں: خواجہ آصف
بلااشتعال فائرنگ سے ظاہر ہوا کہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈر پر ہونے والی بھارتی فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ایک جانب تو اچھے تعلقات کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ایسے واقعات رونماءہو رہے ہیں۔ اس قسم کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت تعلقات کی بہتری میں مخلص نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -