سردار بہادر یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بروری رووڈ پر سردار بہادر یونیورسٹی کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور مقامی چوکیدار طالب نے جان کی بازی کھیل کر بہادری ایک مثال قائم کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے چکے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق خودکش حملہ آور نے خاتون کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی سے ہزارہ ٹاﺅن داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ چوکیدار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چوکیدار سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ خودکش جیکٹ میں 7 سے 8کلو دھماکہ خیز مواد تھا اور اس میں بال بیرنگ بھی موجود تھے جبکہ حملہ آور کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی۔