گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیئے جانے والی بھارتی فنکاروں میں سلمان خان اور سنی لیون سب پر بازی لے گئے

گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیئے جانے والی بھارتی فنکاروں میں سلمان خان اور سنی ...
گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیئے جانے والی بھارتی فنکاروں میں سلمان خان اور سنی لیون سب پر بازی لے گئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان اور فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ سنی لیون نے اگر چہ کسی بھی بھارتی فلم میں اکھٹے کام نہیں کیا لیکن اب ان دنوں کا نام ایک ساتھ آ گیا ہے ، گوگل پر گزشتہ دہائی میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے اداکار اور اداکارہ میں سلمان خان اور سنی لیونی کا نام آیا ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق گذشتہ دہائی میں گوگل میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات میں سلمان خان اور سنی لیون کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ،جبکہ گلوکاروں میں سے سب سے زیادہ ڈھونڈے جانے والی شخصیات میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھی نام شامل ہے ۔مرد اداکاروں کی ٹاپ 10  فہرست میں دبنگ خان ،شاہ رخ خان ،اکشے کمار ، امیتابھ بچن ،تامل فلموں کے لیجنڈ رجنی کانت ، ہرتیک روشن ، شاہد کپور ، رنبیر کپور ،عامر خان اور عمران ہاشمی بھی شامل ہیں ۔گوگل پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ ’’تلاش کیا گیا ان میں سنی لیونی ،کترینہ کیف ،کاجل اگروال ،دیپکاپڈوکون،ایشوریا رائے ،پریانکا چوپڑا ،تمنا بھاٹیہ ،عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا شامل ہیں ۔گوگل پر جن گلوکاروں کو زیادہ ڈھونڈا گیا ان میں ہنی سنگھ ،عاطف اسلم،لتا منگیشکر ،اریجیت سنگھ ،سونو نگم ،شریا گھوشال،کمار سانو ،ہمیش رشمیا اور سنیدھی چوہان کا نام شامل ہے ۔گزشتہ  10 سالوں میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ سر چ کی جانے والی فلموں میں عامر خان کی ’’پی کے ‘‘ سب پر بازی لے گئی دوسرے نمبر پر ودیا بالن کی فلم کہانی کو تلاش کیا گیا  جبکہ اسی طرح بالترتیب ’’باہو بلی  ، عاشقی 2  ، دھوم 3  ،  کک ، بجرنگی بھائی جان ،ہیپی نیو ایئر ،  ہیرو اور ایک ولن بھی  گذشتہ 10 سالوں میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں کی ٹپ 10 فہرست میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔

مزید :

تفریح -