قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، آر پی او ملتان

قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، آر پی او ملتان
قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، آر پی او ملتان

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) آر پی او ملتان نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کوفائرنگ نہیں بلکہ گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر پی او ملتان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کیا ہے ، قندیل بلوچ ملتان میں اپنے گھر میں رہائش پزیر تھیں جہاں انہیں قتل کیا گیا ۔ اس سے قبل میڈیا پر قندیل بلوچ کے قتل کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں جس میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم اب آر پی او ملتان نے اس ابہام کو ختم کر دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا قندیل بلوچ کا بھائی وسیم موقع سے فرار ہے جسے گرفتار کر نے کیلئے پولیس کی ٹیم ڈی جی خان روانہ کر دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان -