امجد صابری کیس، قتل میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار

امجد صابری کیس، قتل میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار
امجد صابری کیس، قتل میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک)معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کے علاقے میں کارروائی کر کے امجد صابری کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائکل کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص شعبہ تعمیرات سے وابستہ ہے جب کہ متعلقہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -