خاندان کے ساتھ ترکی جانے والی نوجوان سعودی لڑکی یکدم غائب ہوگئی، جاتے جاتے ایسا کام کرگئی کہ حقیقت سامنے آنے پر پورے خاندان کے پیروں تلے زمین نکل گئی، سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے

خاندان کے ساتھ ترکی جانے والی نوجوان سعودی لڑکی یکدم غائب ہوگئی، جاتے جاتے ...
خاندان کے ساتھ ترکی جانے والی نوجوان سعودی لڑکی یکدم غائب ہوگئی، جاتے جاتے ایسا کام کرگئی کہ حقیقت سامنے آنے پر پورے خاندان کے پیروں تلے زمین نکل گئی، سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) والدین کے ساتھ ترکی کی سیر کو جانے والی ایک نوعمر سعودی لڑکی نے اچانک ایک ایسی حرکت کردی کہ ا س کے والدین کے ساتھ ساتھ تین ملکوں کے سکیورٹی حکام کے لئے بھی بڑی مشکل پیدا ہو گئی ہے۔

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 نے اخبار الریاض کے حوالے سے بتایا کہ 17 سالہ سعودی لڑکی اپنے والدین کے ساتھ ترک شہر ترابزون میں چھٹیاں گزاررہی تھی کہ اسی دوران تمام گھر والوں کے پاسپورٹ اور موبائل فون لے کر ہمسایہ ملک جارجیا فرار ہو گئی۔ تفتیش کاروں کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ لڑکی نے اسے ترابزون بارڈر کراسنگ کے دوسرے پار جارجیا پہنچانے کی درخواست کی تھی۔

’شادی کی تقریب کے دوران اچانک وہ لڑکی آئی اور دولہا کو ساتھ لے گئی‘ دلہن روتی رہ گئی کیونکہ۔۔۔

سعودی لڑکی کے پراسرار طور پر ترکی سے جارجیا فرارہوجانے پر سعودی عرب، ترکی اور جارجیاکے حکام اس کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آذربائیجان بھی ان کوششوں میں مددکررہا ہے۔ چاروں ملکوں کے حکام نے اپیل کی ہے کہ کسی کو بھی نوعمر سعودی لڑکی کے بارے میں کچھ پتہ چلے تو فوری طور پر اطلاع دے تاکہ اسے اس کے پریشان حال خاندان تک پہنچایا جاسکے، جن کے پاسپورٹ اور موبائل فونز بھی وہ ساتھ لے گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -