ترک عوام کی ہمت و جرات کو سلام، ہمارے ملک میں بھی آوازیں دینے والوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے: خواجہ آصف

ترک عوام کی ہمت و جرات کو سلام، ہمارے ملک میں بھی آوازیں دینے والوں کو اس سے ...
ترک عوام کی ہمت و جرات کو سلام، ہمارے ملک میں بھی آوازیں دینے والوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس طرح ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنایا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ مارشل لاءکوئی قانون نہیں ہوتا ،ہمارے ملک میں بھی جو آوازیں دیتے ہیں انہیں اس سے سبق سیکھنا چاہئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ترک عوام اپنی حکومت کی حفاظت کیلئے باہر نکلی ہے وہ ایک زندہ قوم کی علامت ہے۔ میں ترکی کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور آفرین کہتا ہوں ان کی ہمت اور جرات پر جو ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہو گئے اور فوج کی قوت کے سامنے ان کا عزم فاتح بن کر ابھرا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترک عوام نے ایک بہت بڑا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے اور اس کی وجہ سے ترکی زیادہ مضبوط جمہوریت ہو کر ابھرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بھی یہ بات لاگو ہوتی ہے کہ یہاں پر لوگ جو آوازیں دیتے ہیں ان کو بھی سیکھنا چاہئے اور ان کی تربیت ہونی چاہئے کہ وہ وقت گزر گیا ہے جب عوام کی رائے اور قوت کو سبوتاژ کیا جا سکتا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -