کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی ٹیمیں بلوانے کی تیاری کرلی، وہ چیز خرید لی جو پہلے موجود ہوتی تو سری لنکن ٹیم کو نشانہ نہ بنایا جاسکتا

کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی ٹیمیں بلوانے کی تیاری کرلی، وہ چیز ...
کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی ٹیمیں بلوانے کی تیاری کرلی، وہ چیز خرید لی جو پہلے موجود ہوتی تو سری لنکن ٹیم کو نشانہ نہ بنایا جاسکتا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سات سال قبل لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف اس قدر پراپیگنڈہ کیا گیا کہ غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں ادھر کا رخ کرنے سے گھبرانے لگیں، مگر اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ ایسا بندوبست کرلیا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو پاکستان آنے میں ذرہ برابر پریشانی نہ ہو گی۔

ویب سائٹ abc.net.auکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ بورڈ نے چار بلٹ پروف بسیں خرید لی ہیں، جس کا مقصد غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ نمائندہ کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف بسیں غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کے متعلق قائل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں منعقد کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی کی فراہمی اس خواب کو حقیقت بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا اصل مقصد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی ہے، جس کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -