وہ ایک کام جو مرد کسی لڑکی کے سامنے کریں تو وہ انہیں پسند کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا

وہ ایک کام جو مرد کسی لڑکی کے سامنے کریں تو وہ انہیں پسند کرنے پر مجبور ہوجاتی ...
وہ ایک کام جو مرد کسی لڑکی کے سامنے کریں تو وہ انہیں پسند کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ مرد کا خوبصورت چہرہ عورتوں کے لیے جاذب نظر ہوتا ہے۔ یقینا یہ خیال بھی درست ہے مگر سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ مردوں کی ایک ایسی خصوصیت بھی ہے جو ان کے خوبصورت چہرے سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور جسے دیکھ کر خواتین انہیں پسند کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”خواتین ایسے مردوں کی طرف کھنچی چلی جاتی ہیں جو دوسروں کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔ جو مرد کسی بے گھر اور بھوکے شخص کو کھانا خرید کر دے دے یا کسی ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے پانی میں کود جائے، خواتین ایسے مرد کو پسند کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔“

اگر صنفِ مخالف سے لمبا تعلق قائم کرنے کی خواہش ہو تو پہلی ملاقات میں یہ چیز اکٹھے کھائیں، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے خواتین کے ایک گروپ کو کچھ مردوں کی تصاویر دکھائیں اور ساتھ ہی انہیں ان مردوں کی خصوصیات بھی بتائیں اور انہیں ان میں سے مردوں کو پسند کرنے کے لیے کہا۔ ماہرین نے دیکھا کہ خواتین نے خوبصورت مردوں پر ان مردوں کی ترجیح دی جن کے متعلق انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ دوسروں کی مدد کرنے والے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چونکہ خواتین اپنے لیے شفیق، عمدہ اور خیال رکھنے والے مردوں کو پسند کرتی ہیں اس لیے ان خواتین کے گروپ نے بھی طویل مدتی تعلق کے لیے ایسے ہی مردوں کا انتخاب کیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -