کیا آپ کو بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا؟ ایک سوال جس پر پاکستانی مرد پھٹ پڑے، ایسا جواب کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کیا آپ کو بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا؟ ایک سوال جس پر پاکستانی مرد پھٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ(Reddit) پر پاکستانی مردوں سے سوال پوچھا گیا کہ ”کیا آپ کو بھی کبھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا؟“اس سوال کے جواب میں پاکستانی مرد پھٹ پڑے اور ایسے جوابات دیئے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ایک لڑکے نے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ ”ایک مرتبہ ایک اجنبی شخص نے میرا تعاقب شروع کر دیا اور پھر میرے قریب آ کر مجھ سے فحش جنسی باتیں کرنے لگا۔ اس نے مجھے اپنی بے پناہ مردانہ طاقت کے بارے میں بتایا اور ایسی نازیبا باتیں کہیں جو بیان نہیں کی جا سکتیں۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ”ہر بندہ جو کراچی کی بسوں میں سفر کرتا ہے اسے کبھی نہ کبھی جنسی ہراسگی کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے۔“

’جو بھی ہمارے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی یہ شرمناک کام کرکے دکھائے گا اسے مفت کھانا کھلائیں گے‘
ایک اور پاکستانی نوجوان نے لکھا کہ ”میں دیہاتی علاقے میں رہتا ہوں اور میرے گھر کے آس پاس آموں کے باغات ہیں۔ میں اکثران باغات میں آوارہ گردی کے لیے نکل جاتا ہوں۔ ایک بار میں وہاں گیا اور ایک آم کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا تو مجھے میرے ایک کلائنٹ نے فون کیا (میں ایک سافٹ ویئر ڈویلپر ہوں)میں اس سے باتیں کر رہا تھا کہ اسی اثناءمیں ایک شخص نمودار ہوا۔ اس نے مجھ سے ہاتھ ملایااور میرے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے اسے کہا کہ میں فون پر مصروف ہوں، تم کسی اور درخت کے نیچے جا کر بیٹھ جاﺅ۔اس پر وہ چلا گیا مگر 5منٹ بعد دوبارہ واپس آیا، مجھ سے ہاتھ ملایا اور کہنے لگا کہ میں جا رہا ہوں۔یہ کہہ کر اس نے میرے تھامے ہوئے ہاتھ کو دبوچا۔ مجھے زور سے اوپر اٹھا کر گلے لگایا اور اپنی رانوں کو میرے جسم سے رگڑنے لگا۔ میں شدید غصے میں آ گیا اور اسے گھونسا دے مارا اور اسے وہاں سے دفع ہو جانے کو کہا۔ اس پر وہ وہاں سے رفوچکر ہو گیا۔ بعد ازاں مجھے پتہ چلا کو وہ شخص لڑکوں کو پیسے دے کر اپنی شیطانی خواہشات پوری کرتا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -