لاہور: بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ایک ملزم گرفتار، شہریوں نے مار مار کر ادھ موا کر دیا

لاہور: بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ایک ملزم گرفتار، شہریوں نے مار مار ...
لاہور: بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ایک ملزم گرفتار، شہریوں نے مار مار کر ادھ موا کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بچہ اغوا کرنے کی کوشش کرنے  والا ایک ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اس کو مار مار کر ادھ موا کر دیا اس کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ سے پہلے بھی کئی بچے اغوا ہو چکے ہیں جن کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ گزشتہ رات وقاص نامی ملزم ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ اس کی شدید پٹائی کی اور اس کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

لاہور -