جمہوریت کو کسی اور سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطر ہ ہے:چوہدری محمد سرور

جمہوریت کو کسی اور سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطر ہ ہے:چوہدری محمد سرور
جمہوریت کو کسی اور سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطر ہ ہے:چوہدری محمد سرور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کسی اور سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطر ہ ہے ‘(ن) لیگ کی ناکام پا لیسوں کیخلاف عوام سڑکوں پر آئیں گے ،(ن) لیگ اورکر پشن ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،حکمران

جمہو ریت کی آڑ میں اپنا ’’مال ‘‘بچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر قوم حکمرانوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف آئین قانون اور جمہو ریت کیساتھ ہے مگر ملک میں جمہو ریت کو سب سے زیادہ خطر ہ (ن) لیگی حکومت کی کر پشن اور لوٹ مار سے ہے اس لیے حکمرانوں کو اپنی لوٹ مار کی پا لیسی ختم کر نا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ملک کو مسائل کے سواکچھ نہیں دے سکے جسکی وجہ سے عوام ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جمہو ریت کی آڑ میں اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے میں مصروف ہے انکو ملک اور قوم سے زیادہ اپنے اقتدار اور مفادات کے تحفظ کی فکر ہے۔

مزید :

لاہور -