اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال برائے 2016-17کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کی تفصیل چیمبر کی ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر فراہم کر دی گئی ہے۔ الیکشن پروگرام کے مطابق ووٹرز کی پروویژنل لسٹ چیمبر کی ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر 22جولائی کو جبکہ فائنل لسٹ 20 اگست کو فراہم کر دی جائے گی۔الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 22اگست کو نامزدگی فارم اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب 17ستمبر 2016کو ہو گا جبکہ عہدیداران کا انتخاب 20ستمبر 2016کو ہو گا۔انتخابات کے فائنل رزلٹ کا باقاعدہ اعلان چیمبر کی مجلس عاملہ کے سالانہ اجلاس میں کیا جائیگا جو 30ستمبر 2016کو ہو گا ۔ ناصر خان چیف الیکشن کمیشن جبکہ محمد حسین اور عبدالفغار چوہدری الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔