چینی اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے نے 7.1بلین ڈالر لاگت کے 96منصوبوں کی منظوری دیدی

چینی اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے نے 7.1بلین ڈالر لاگت کے 96منصوبوں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چین کے اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے نے 2016ء کے پہلے 6ماہ میں 7.1بلین امریکی ڈالر لاگت کے 96فکسڈ ایسٹ انوسٹمنٹ منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ صرف جون میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن ( این ڈی آر سی) نے 151.1بلین یوآن لاگت کے 23منصوبوں کی منظوری دی جن میں ٹرانسپورٹیشن ،ہائی ٹیکنالوجی اورواٹر کنزرویشن کے منصوبے شامل ہیں۔یہ بات این ڈی آر سی کے ترجمان ڑاو چین شن نے ایک کانفرنس میں بتائی ، چین کی فکسڈایسٹ انوسٹمنٹ میں پہلے پانچ مہینوں میں 9.6فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے۔
جو کہ 2016ء کے پہلے چار مہینوں کے مقابلے میں 0.9 فیصد کم ہے۔یہ بات قومی شماریات (این بی ایس ) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ،ہائی ٹیکنالوجی اور سروسز سینکڑوں پر مزید رقم خرچ کر کے انوسٹمنٹ سٹرکچر کو بہتر بتایا گیا جبکہ این بی ایس کے مطابق زیادہ توانائی استعمال کرنے والی صنعتوں یا زائد پیداواری گنجائش والی صنعتوں پر کم رقم خرچ کی گئی۔

مزید :

کامرس -