ڈیجیٹل انقلاب کو چند مخصوص افراد کنٹرول کر رہے ہیں،عالمی اقتصادی فورم

ڈیجیٹل انقلاب کو چند مخصوص افراد کنٹرول کر رہے ہیں،عالمی اقتصادی فورم

  

جنیوا (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم (ڈیوس اکنامک فورم) نے کہا ہے کہ اقتصادی و ڈیجیٹل اختراعات کا سب سے زیادہ فائدہ امریکا، سنگاپور، فن لینڈ، نیدرلینڈ، سویڈن ، سوئٹزر لینڈ اور اسرائیل اٹھاتے ہیں۔فورم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق اقتصادی اور ڈیجیٹل کے شعبوں میں کسی بھی قسم کی جدت یا نئی ٹیکنالوجی کا سب سے زیادہ انہی سات ملکوں کو ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انقلاب کو حکومتیں یا کاروباری ادارے نہیں بلکہ چند مخصوص افراد کنٹرول کر رہے ہیں جس کے باعث امیر اور ترقی پذیر ملکوں کے درمیان خلاء مزید وسیع ہوتا جارہا ہے اور حکومتیں اور کاروباری ادارے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ترقی پذیر ملک کو ٹیکنالوجی تک سستی رسائی فراہم کرکے اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ لوگ موبائل فون کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

کامرس -