انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ 2015ء میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے بعد ایک ارب 81کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کا تعلق متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چین جیسے ممالک سے ہے۔ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ٹیلی کام کا شعبہ ترقی یافتہ ممالک کے برابر آ گیا ہے۔