خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے آبپاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے ٗزرعی ماہرین
فیصل آباد (این این آئی)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں اور آبپاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے، بوائی کے وقت ایک بور ی ڈ ی ا ے پی اور ایک بور ی پو ٹا ش پٹریاں لگانے کیلئے لگائے گئے ۔ ایک ملاقات میں ماہرین نے بتایا کہ نشانوں پر بکھیر دیں اور پھر اورپٹریاں بنائیں پھرفصل اگنے کے بعدگوڈی کر کے تین چار پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں اورپانی لگائیں ا س کے بعد پھول آنے پر آدھی بوری یوریا مزیدڈالیں ا س سے پیداوار میں خاطرخوا ہ اضافہ ہوجائے گا۔ پٹریوں پر کا شت کی جا نے والی فصل کو بوائی کے فور ی بعد پانی ا س طرح لگائیں کہ پانی کا شتہ بیج کی سطح سے نیچے رہے۔
دوسرا پانی ہفتہ بعدضروری ہے تا کہ اگاؤ مکمل ہوسکے۔ ا س کے بعد ہفتہ وار آبپاشی کرتے رہیں بعدمیں یہ وقفہ ضرورت کے مطابق کرلیں ہموار زمین پر کا شت کرد ہ فصل کو ضرورت کے مطابق صرف 2یا 3پانی کی ضرورت ہوتی ہے جب فصل 3پتے نکال لے تو چھدرائی کریں ہرجگہ پر ایک صحت مند پودا چھوڑ کر فالتو پودے نکا ل دیں پھر بھرپور پیداوار اوراچھی کوالٹی کاخربوزہ حاصل کرنے کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جا ئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھنے کیلئے 2سے 3بار گوڈ ی کریں اور پودوں کو مٹی بھی چڑھادیں ۔