، چینی اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے نے 7.1بلین ڈالر لاگت کے 96منصوبوں کی منظوری دی

، چینی اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے نے 7.1بلین ڈالر لاگت کے 96منصوبوں کی منظوری دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی )چین کے اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے نے 2016ء کے پہلے چھ ماہ میں 461.6بلین یوآن (7.1بلین امریکی ڈالر )لاگت کے 96فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔یہ بات ایک اہلکار نے جمعرات کو بتائی ہے ، صرف جون میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن ( این ڈی آر سی) نے 151.1بلین یوآن لاگت کے تئیس منصوبوں کی منظوری دی جن میں ٹرانسپورٹیشن ،ہائی ٹیکنالوجی اورواٹر کنزرویشن کے منصوبے شامل ہیں ۔یہ بات این ڈی آر سی کے ترجمان ژاؤ چین شن نے ایک کانفرنس میں بتائی ، چین کی فکسڈایسٹ انویسٹمنٹ میں پہلے پانچ مہینوں میں 9.6فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے ۔
جو کہ 2016ء کے پہلے چار مہینوں کے مقابلے میں 0.9 فیصد کم ہے ۔یہ بات قومی شماریات (این بی ایس ) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ،ہائی ٹیکنالوجی اور سروسز سینکڑوں پر مزید رقم خرچ کر کے انویسٹمنٹ سٹرکچر کو بہتر بتایا گیا جبکہ این بی ایس کے مطابق زیادہ توانائی استعمال کرنے والی صنعتوں یا زائد پیداواری گنجائش والی صنعتوں پر کم رقم خرچ کی گئی ۔

مزید :

کامرس -