مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1739 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1739 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے

  

لاہور(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں مجموعی طور پر 1739 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں مجموعی طور پر 1739 ارب 40 کروڑ روپے شامل کردئیے جن میں 7 روز کے لئے 5.79 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 605 ارب 95 کروڑ روپے اور 3 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1133 ارب 45 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ 7 روزہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.79 فیصد سالانہ کے حساب سے 605 ارب 95 کروڑ روپے اور 3 روزہ بولی کی رینج 5.91 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 1133 ارب 45 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔ نیلامی میں 7 روزہ مدت کے لئے 20 بولی دہندگان اور 3 روزہ مدت کے لئے 19 بولی دہندگان نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -