تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے مختلف ترغیبات دی گئی ، و زارت تجار

تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے مختلف ترغیبات دی گئی ، و زارت تجار

  

ت

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو عالمی اداروں کے ذریعے تکنیکی مہارت فراہم کرنے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کے لئے مختلف ترغیبات دی گئی ہیں جن میں مصنوعات کے معیار میں بہتری، ٹیکنالوجی میں جدت، سرٹیفکیشن کے حصول اور عالمی سطح پر قابل قبول طریقہ کاروبار اپنانے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے جن سے نہ صرف پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہو گا بلکہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں پہچان بھی قائم ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں تجارت سے متعلق یورپی یونین کی تکنیکی رہنمائی کا بھی ایک پروگرام شروع کیا گیا، اس پروگرا م کا مقصد تجارت کو عالمی تجارتی حصولوں سے ہم آہنگ کرنا اور پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والوں کی صلاحیت میں استفادہ کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -