چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے زرعی ماہرین

چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے زرعی ...

  

لاہور( کامرس رپورٹر ) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے چنے کی فصل کو پیاز ی باتھوچھنکنی بوٹی لہلی رت پھلائی دمبی سٹی اورریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں، جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مارزہروں کی بجا ئے گوڈی کی مدد سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہیے ریتلے علاقہ میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے، جڑی بوٹیوں کے تدار ک کیلئے کمیائی زہروں کا استعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کااستعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئے۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہئے۔

مزید :

کامرس -