مارچ 2016ء کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 1.9ملین ڈالر کی کمی

مارچ 2016ء کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 1.9ملین ڈالر کی کمی

  

 کراچی ( اکنامک رپورٹر )سال2015ء کے مقابلہ میں رواں سال2016ء میں مارچ کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں1.9 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مارچ 2016ء کے دوران جوتوں کی برآمد سے 7.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال مارچ2015ء کے دوران جوتوں کی برآمدات سے 9.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح مارچ 2015ء کے مقابلہ میں مارچ2016ء کے دوران جوتوں کی برآمدات میں1.9 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -