لاہور چیمبر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی شدید ترین مذمت

لاہور چیمبر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی شدید ترین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ یہ معاملہ بھرپور طریقے سے عالمی فورمز پر اٹھائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے معالے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ، بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرائے ، اگر فوری طور پرایسا نہ کیا گیا تو کوئی بدترین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے گناہ معصوم لوگوں کی ہلاکت کسی طرح بھی قابل قبول نہیں، پاکستان کی کاروباری برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ بھاری حکومت کی غیرذمہ داری خطے میں امن کو نقصان پہنچارہی ہے۔ انہوں نے کہ کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ ہے جس نے نہ صرف خطے میں تناؤ کو جنم دیا ہے۔
بلکہ یہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب کشمیر میں انسانی حقوق کی مزید پامالی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو آزادی کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری کشمیری بہن بھائیوں کو بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور ان کے حقوق کی پامالی کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ پاکستانی اور عوام نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزید :

کامرس -