مگس بان حضرات جولائی کے مہینے میں مکھیوں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں، ماہر حشرات

مگس بان حضرات جولائی کے مہینے میں مکھیوں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں، ماہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی/ اسلام آباد( آن لائن ) مگس بان حضرات جولائی کے مہینے میں مکھیوں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ ماہر حشرات مگس بانی ڈاکٹر خاور جواد نے مگس بان حضرات کو جولائی کے مہینے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ جولائی کے مہینے میں مکھیوں کے لئے قدرتی خوراک کا ملنا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے اس ماہ میں مکھیوں کی خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ مکئی کی پھولوں والی اگیتی فصل کی موجودگی کی صورت میں مکھیوں کو اس کے نزدیک منتقل کریں تاکہ زرگل جو کہ مکھیوں کے بچوں کے لئے ضروری ہوتا ہے مہیا ہو سکے۔
اگر فصل موجود نہ ہو تو بیسن ڈبوں کے قریب رکھیں تاکہ مکھیاں اس کو خوراک کے طور پر استعمال کر سکیں اور اس کے علاوہ دوسری اضافی خوراک مثلاً شیرا بھی جاری رکھیں۔ اس ماہ کے دوران بارش کے نقصان سے بچنے کیلئے ڈبوں کی پچھلی ٹانگوں کے نیچے پتھر رکھیں تاکہ ڈبے ڈھلوان نما ہو جائیں اور ان پر پانی نہ ٹھہر سکے۔ جوؤں، بھڑوں اور بیماری کے حملے کی صورت میں ان کے تدارک کے لئے ماہرین مگس بان کے مشورے پر عمل کریں۔

مزید :

کامرس -