وسطی امریکی ممالک کی یورپ اور امریکا کو برآمدات میں کمی

وسطی امریکی ممالک کی یورپ اور امریکا کو برآمدات میں کمی

  

گوئٹے مالا(آن لائن) وسطی امریکی ممالک کی یورپ اور امریکا کو برآمدات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بات علاقائی ممالک کے ایک اکنامک گروپ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہی ہے۔سنٹرل امریکن سیکرٹریٹ آف اکنامک انٹیگریشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران وسطی امریکی ممالک کی امریکا کو برآمداتکی مد میں آمدنی میں 4 فیصد اور یورپ کو برآمدات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ اس عرصہ کے دوران خطے کی برآمدات کا مجموعی حجم 7 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق نکاراگوا کی برآمدات میں سب سے زیادہ 22 فیصد جبکہ گوئٹے مالا کی برآمدات میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کوسٹا ریکا واحد ملک ہے جس کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -