جنوبی کوریا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر شرح سود 1.25 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

جنوبی کوریا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر شرح سود 1.25 فیصد کی کم ترین سطح پر ...

  

سیول(آن لائن) جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر شرح سود کو 1.25 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف کوریا نے قرضوں پر شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ملک میں بے روزگاری کی شرح بارے تشویش میں اضافے، صارفین کے بڑھتے ہوئے قرضے اور برآمدات میں کمی کے پیش نظر کیا ہے۔ واضح رہے کہ بینک آف کوریا نے رواں سال جون میں شرح سود میں 0.25 پرسنٹیج پوائنٹ کمی کی تھی جبکہ برآمدات میں مسلسل 18 ماہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -