مصر، جون کے دوران شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں 14 فیصد اضافہ

مصر، جون کے دوران شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں 14 فیصد اضافہ

  

قاہرہ (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ جون کے دوران مسلسل تیسرے ماہ شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی طلب میں اضافہ ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں لچک کے باعث ان سے ہٹ کر اشیاء کی قیمتوں میں جون کے دوران12.37 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی کے دوران قیمتوں میں اضافے کی شرح 12.23 فیصد رہی تھی۔

ماہر معاشیات محمد ابو باشا نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خیال میں قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ موسمی تبدیلی کے باعث ہے اور قیمتوں میں تیزی کا بڑا حصہ پھلوں اور سبزیوں میں نظر آیا جو مئی میں 19 فیصد اور جون کے دوران 33 فیصد رہا ۔یاد رہے کہ 9 کروڑ نفوس پر مشتمل آبادی کا حامل ملک 2011 ء میں ہونے والی بغاوت کے بعد سیاحت ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے جبکہ گزشتہ ماہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 17.5 ارب ڈالر پر آگئے۔

مزید :

کامرس -