جشن آزادی پر پنجاب بھر میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے

جشن آزادی پر پنجاب بھر میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے

  

 لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کو یوم آزادی پرمختلف کھیلوں کے مقابلوں کے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ۔ محکمہ سیاحت پنجاب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پرفوٹو گرافی کمپیٹیشن کرائے گا۔ فائنل لاہور میں ہوگا۔ پنجاب حکومت کے تمام محکمے مختلف شعبوں میں اپنی کامیابیوں کے میڈلز اور ٹرافیوں کے شو کیسز پر مبنی فلوٹس تیار کریں گے۔ فلوٹس پر لگی بڑی ایل ای ڈی سکرینوں پر تحریک پاکستان کے علاوہ استحکام پاکستان میں موجودہ حکومت کے کردار پر مبنی ڈاکومنٹریز دکھائی جائیں گی۔ یوم پاکستان پر اہل پاکستان کا جوش و جزبہ پوری دنیا کو پیغام دے گا کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں اور وہ اپنے قومی دنوں کو ملی جذبہ اتحاد و یگانگت کے ساتھ مناتے ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جشن آزادی کو شایان شان منانے کیلئے سپورٹس گالا کرایا جائے گا، صوبہ بھر میں سپورٹس کے مقابلے یکم سے 14اگست تک منعقد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب ہمایوں مظہر شیخ، سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور ،ڈائریکٹر ایڈمن انیس الرحمٰن ،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سپورٹس فیڈریشنزاور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے احکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی بھرپور انداز سے مناتی ہیں،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -