شاہدرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں گھروں کے کنکشن منقطع

شاہدرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں گھروں کے کنکشن منقطع

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ محلہ ککے زئی میں بجلی کی ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چور ی کر تے ہوئے لیسکو ٹیم نے درجنوں گھروں کی بجلی کاٹ کر قانونی کاروائی کی جس پر مکینوں نے لیسکو کام میں مداخلت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور شدید نعرہ بازی کی ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں واقع محلہ ککے زئی کے درجنوں گھروں کے مکینوں نے بجلی کے حصول کے لیے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا رکھی تھیں اور لاکھوں روپے کی بجلی چوری کی جارہی تھی جس پر راوی روڈ ڈویژن کے ایس ڈی او نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی اور درجنوں گھروں کی بجلی جو کنڈیوں کے ذریعے حاصل کی جارہی تھی کاٹ دی اور قانوتی کارروائی کا آغاز کر دیا اس موقع پر بجلی چوری کر نے والے مکینوں نے نہ صرف لیسکو ٹیم کو سرکاری کام کر نے سے روکا بلکہ برا بھلا بھی کہا گیا جبکہ ککے زئی محلہ کی خواتین نے بھی شاہدرہ چوک میں لیسکو ٹیم کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے شدید نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر ایس ڈی او شاہدرہ نے کہا کہ بجلی چوری ناقابل برداشت جرم ہے جس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور آج کی کارروائی میں لاکھوں روپے بجلی چوری کر نے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ کنڈیاں کاٹ دیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -