ملک دشمن طاقتیں جمہوریت کے خلافسازشیں کر رہی ہیں،پیر اشرفرسول

ملک دشمن طاقتیں جمہوریت کے خلافسازشیں کر رہی ہیں،پیر اشرفرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں جمہوریت اور حکومت کے خلاف بہانے بازی کرکے سازشوں میں مصروف ہے ان کی تمام سازشیں بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ کردم توڑ جائیں گی مسلم لیگ(ن) کی حکومت انشاء اللہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔ حکومت تمام شعبوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔ ملک ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ۔ اقتدار کے ہوس میں مبتلا سیاستدان سازشوں کی بجائے ملک کی ترقی کے لیے وزیراعظم میاں نواز شریف کا ساتھ دیں تو نہ صرف ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی بلکہ معیشت کا پہیہ بھی گھومے گا۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی آسانیوں کے لیے سڑکوں ، ہسپتالوں، سکولوں اور میڈیکل کالجز کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔