ادویات کی قیمتو ں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابد حسین صدیقی

ادویات کی قیمتو ں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابد حسین صدیقی

  

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ادویہ پہلے ہی عوام کے پہنچ سے دور ہیں اور مریض ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویہ کی قیمتوں میں 50 فیصد سے 70 فیصد اضافہ عوام پر ظلم ہے عوام پہلے ہی بے تحاشامہنگائی سے پریشان ہیں لوگوں کے زرائع آمدنی دن بدن محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں جہاں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اگر گھر میں کوئی فرد بیمار ہو جائے تو وہ گھر کے سارے بجٹ کو دگرگوں کر دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ادویہ صرف مہنگی نہیں بالکہ جعلی بھی ہیں۔ حکومت پنجاب صرف دعوؤں پر انحصار کرنے کی بجائے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی ادویہ کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -