حکمران ذاتی ملازموں کو الیکشن کمیشن کا رکن بنانا چاہتے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

حکمران ذاتی ملازموں کو الیکشن کمیشن کا رکن بنانا چاہتے ہیں،صاحبزادہ حامد ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران اپنے ذاتی ملازموں کو الیکشن کمیشن کا رکن بنانا چاہتے ہیں۔ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی نیک شگون ہے۔فرانس میں دہشتگردی کا تازہ واقعہ قابل مذمت ہے۔آرمی چیف کی تصاویر والے چند اشتہارات سے ڈری سہمی جمہوریت پر ترس آتا ہے۔نواز حکومت عوام کے مسائل کے حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔22کروڑ جمہور کو جعلی جمہوریت سے کچھ نہیں ملا۔ قوم نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں نجات چاہتی ہے۔حکمران جنرل راحیل شریف کی مقبولیت سے خائف ہیں۔ جنرل راحیل شریف کے جر أت مندانہ فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان دہشتگردی کی فضاء سے نکل رہا ہے۔نوازشریف کو کشمیریوں سے زیادہ بھارت میں اپنے لوہے کا کاروبار زیادہ عزیز ہے۔وزیر اعظم کی قومی معاملات سے لاتعلقی تشویشناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزیدکہا کہ حکمران چوری اور سینہ زوری کی سیاست چھوڑ دیں۔ پاکستان کو 6سالوں لوٹا جارہا ہے لیکن کرپشن کرنے والوں کو آج تک کسی نے ہاتھ نہیں لگایا جس کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -