فیروزوالہ میں مصنوعی مہنگائی عروج پر وزیر اعلیٰ نوٹس لیں،عوامی مطالبہ

فیروزوالہ میں مصنوعی مہنگائی عروج پر وزیر اعلیٰ نوٹس لیں،عوامی مطالبہ

  

فیروز والہ (نامہ نگار) فیروز والہ میں دکانداروں نے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی حکومت کے احکامات پر کوئی عمل درآمد نہ کرتے ہوئے اشیاء خوردو نوش من مانی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر رکھی ہیں ضلعی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں دکانداروں نے کسی دکاندار پر آویزاں نہیں کیں ۔ شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات پر ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے بے بس ہو کر رہ گئی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ تجربہ کار ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف اعلیٰ سطح پر کارروائی کی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -