جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام شروع

جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام شروع

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) حجاج کرام کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگراموں کاسلسلہ جاری ہے جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مستند مفتی حضرات اور علماء کرام حج تربیتی پروگراموں میں خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس سلسلہ میںآج 17 سے 21 اگست تک ہراتوار کو صبح 10 بجے سے لے کر نماز عصرتک جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں حج تربیتی پروگرام ہونگے جبکہ 23 جولائی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد فاضل 1.5کلومیٹر کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور ، 23 جولائی ہفتہ کے روز ہی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد زبیر G بلاک گلشن راوی لاہور ، 30 جولائی بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا نماز عصر جامع مسجد شیخہ سالم ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور ،30جولائی ہفتہ کے روز ہی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے دارالعلوم مدنیہ رسول پارک نزد کوکا کولا سٹاپ ملتان روڈ لاہور جبکہ 30 جولائی ہفتہ کے روز ہی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن لاہور ، 6 اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد حنفیہ ، سعدی روڈ ، اسلام پورہ کرشن نگر، نزد بابا گراؤنڈ ، 6 اگست بروز ہفتہ کوہی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے مسجد خالد کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ، 13اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد ویلنشیاء ٹاؤن، 13اگست بروز ہفتہ کو ہی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے مدرسہ القباء 43 سوک سنٹر، نزد میاں پلازہ ، جوہر ٹاؤن، 20 اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا رات 11بجے مسجد مہابت خان پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ ، 20اگست بروز ہفتہ کو ہی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامعۃ الراشدین والراشدات، نبی پارک، راوی روڈ لاہورمیں بھی مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید ،مفتی خرم یوسف، مولانا احمد عمر، مولانا محمداکرم سیالکوٹی، مفتی عبداللہ یاسر، مفتی عبد الحنان، مولانا حافظ محمد طیب سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -