پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس الگ الگ مالی و انتظامی اختیارات دینے کا فیصلہ

پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس الگ الگ مالی و انتظامی اختیارات دینے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتالوں، خود مختار طبی اداروں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے انسٹی ٹیوشنز کے معاملات کو بہتر طریقہ سے چلانے ، کارکردگی میں اضا فہ اور روز مرہ مسائل کو فوری طو رپر حل کرنے کے لئے پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مالی اور انتظامی اختیارات الگ الگ تفویض کئے جا رہے ہیں تاکہ ہسپتالوں کودرپیش روزمرہ نوعیت کے مسائل کو فوری حل کرکے مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔اس سلسلہ میں ہفتہ کے دن سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد، پرنسپل SIMS پروفیسر حامد محمود بٹ ، ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین ، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود، ایم ایس سر گنگام رام ہسپتال ڈاکٹر نعمان مطلوب، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت ،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر شفقت علی ، پروفیسر سید محمد اویس، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر احسن وحید راٹھور ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) اسد نعیم، ڈاکٹر حق نواز بھروانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -